پنجاب کی تحصیل کھاریاں کے نواحی علاقے جمنا میں پیسوں کی لالچ میں آکر بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے مقتول طارق کو اینٹوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیاہے، 50 سالہ مقتول طارق کی لاش چند روز قبل گڑھے سے ملی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم احسان نے قتل کی واردات کرنے کا اعتراف کرلیاہے ، ملزم کا کہناہے کہ یہ قتل اس نے صرف پیسوں کی لالچ میں آکر کیا ۔
واقعے کے خلاف پوليس لالہ موسی سرکل نے تھانہ رحمانیہ میں ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
