
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
جمعرات سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
پشاور، کوہاٹ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے بھی مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News