Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیل دائر

Now Reading:

موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیل دائر

موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے قاسم آرائیں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

ذرائع کے مطابق اپیل میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو موٹر وے پر زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی، مجرموں کی موت کی سزا پر عمل لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا۔

اپیل کے متن کے مطابق اغوا کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو عمر قید کی سزائیں سنائیں،عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو پھانسی اور عمر قیدکی سزا سنائی تھی۔

Advertisement

ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا نے 8 اور 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب بچوں کے سامنے ماں کو تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر