Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ الیکشن: بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری

Now Reading:

سینیٹ الیکشن: بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری
الیکشن میں ضمانت ضبط

الیکشن میں ضمانت ضبط

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو سینیٹ کی نشستوں کے انتخاب کے لئے ووٹروں کی آگہی کے لئے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا کہ جنرل، ٹیکنو کریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلئے الگ الگ بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے ، ووٹر امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے جبکہ اردو ،انگریزی دونوں میں ترجیح لکھنےکی صورت میں ووٹ مستردتصورہو گا۔

ہدایات میں کہا گیا کہ ہندسوں کو الفاظ میں لکھنے کی صورت میں بھی ووٹ مسترد تصور ہوگا جبکہ کسی بھی امیدوار کو دو بار مختلف ترجیحی ووٹ دینے پر بھی ووٹ مسترد ہوگا اور ہر امیدوار کو ایک ترجیح کا ووٹ دیا جاسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو آگاہی دیتے ہوئے کہا 2 مختلف امیدواروں کو ایک ہی ترجیح کاووٹ دینے سے بھی ووٹ مسترد ہوگا جبکہ کسی امیدوار کے سامنے ترجیح ووٹ نہ لکھنا اور متعلقہ خانہ چھوڑنابھی بیلٹ پیپر کے مسترد ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے اراکین کو ووٹ پول کرنے کے حوالے سے تربیت بھی دی ہے۔

واضح رہےکہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر