Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کا قانون نافذ کردیا گیا

Now Reading:

ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کا قانون نافذ کردیا گیا

پنجاب بھر کے تمام سرکاری اورپرائیویٹ اداروں میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ملازمین کے تحفظ کانیا ترمیمی قانون باقاعدہ نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے تمام سرکاری پرائیویٹ اداروں کے سربراہان اور مجاز اتھارٹیزکوباقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری سر کلر کے مطابق اس نئے ترمیمی قانون میں ملازمت پیشہ تمام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت دوران ملازمت ماتحت خواتین کو ہراساں کرنے،جنسی تعلق قائم کرنے کیلیے تنگ کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ،سالانہ ترقیاں منسوخ،عہدہ سے تنزلی اور ملازمت سے برطرفی کی فوری سزائیں دی جائیں گی۔

تمام اداروں کے سربراہان کوسختی کے ساتھ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس نئے قانون کی بابت اداروں میں نمایاں مقامات پر پوسٹرز آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔

Advertisement

ہر ادارہ میں ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی اور اس بابت مجاز اتھارٹی کا تقررکرنا بھی لازم ہوگا۔

جس ادارے میں یہ قوانین نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں ہوں گے ۔ان اداروں کے ذمہ داران کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں مستقل جنگ کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
ماسکو فارمیٹ اجلاس: آزاداورپرامن افغانستان کے قیام کی حمایت کا اعادہ
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس کے اہم مطالبات سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر