
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہناہے کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کا سب سے قیمتی اسٹریٹجک اثاثہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ تعلقات کا آغاز 1950ء میں ہوا۔
پاکستان اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلق کے رشتے کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، دونوں ممالک ایک دوسرے کے کلیدی مفادات سے وابستہ امور میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کے عوام کی بھی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے، چین میں انسداد وبا کے دور میں پاکستان نے اپنی بھرپور صلاحیت کے مطابق سازوسامان عطیہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وبائی صورتحال میں چینی حکومت نے پاکستان کو تسلسل کےساتھ طبی سازوسامان فراہم کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کے تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا گیا، پاکستان اور چین کی دوستی کو نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھالا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News