
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)فاطمہ ثنا ء کے لیے اس ایوارڈ کا اعلان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا اور بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے انہیں یہ ایوارڈ دیا۔
کراچی میں پیدا ہونے والی 19سالہ فاطمہ ثناء دائیں سے بیٹنگ اور میڈیم پیس بولنگ کرتی ہیں۔
انہوں نے 6 مئی 2019 کو جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبو کیا جس کے بعد سے وہ 5 ایک روزہ اور چار ٹی 20 میچوں میں قومی ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News