پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کے مخالف بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف کو پیغام دیا ہےکہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ طے ہوا تھا کہ 4اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
