Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر ریلوے نظام سے عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، وزیراعظم

Now Reading:

بہتر ریلوے نظام سے عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہتر ریلوے نظام سے عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحاتی عمل، کراچی سرکولر ریلوے  منصوبے میں پیش رفت اور پرائم منسٹر ریلوے گرین کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ لاہور کراچی ریلوے ٹریک  کے متوازی  مال بردار گاڑیوں کے لئے ایک مخصوص فریٹ کواریڈور بنائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے اور اس کواریڈور کے نتیجے میں مال برداری میں آسانی اور شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہوگی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی سرکولر ریلوے کے حوالے سے پاکستان ریلوے نے بی او ٹی بنیادوں پر ماڈل تیار کیا ہے، مسافروں کو بہتر سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے کے ٹیکنیکل ڈیزائن اور فنانشل ماڈل کی تیاری کے حوالے سے کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے، کنسلٹنٹ تیس دنوں میں اپنی تجاویز پیش کرے گا۔

Advertisement

بریفنگ میں کہا گیا کہ نجی شعبے کو ریلوے آپریشنز میں شریک کیا جا رہا ہے، پاکستان ریلویز کے نقصانات میں کمی لانے اور ادارے کو ڈوبنے سے بچانے کے حوالے سے مفصل اصلاحاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ادارے میں آٹو میشن جیسی کلیدی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں، اب تک چار ٹرینیوں کی نجکاری کی جا چکی ہے جبکہ مزید پندرہ ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے پر کام جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل کے حوالے سے پیش رفت پر انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

عمران خان نےمزید کہا کہ ریلوے جیسے قومی ادارے کو خسارے سے باہر نکالنے کے لئے بلا تعطل اصلاحاتی عمل کو یقینی بنانا بے حد ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بہتر ریلوے نظام سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ اس سے ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے اور معاشی  بہتری کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔

اجلاس میں اعظم خان سواتی، اسد عمر، ڈاکٹر عشرت حسین وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر