
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر وافطار اور تراویح کے دوران تمام گھریلو صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کی جائے گی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق رمضان المبارک کے دوران صنعتوں کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ لیسکو کو قطعاً بجلی کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے، ہم پرامید ہیں کہ رمضان المبارک میں تمام صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
لیسکو نے اس ضمن میں تمام فیلڈ دفاتر اور اسٹاف کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے جو بجلی سے متعلق کسی بھی شکایت کے جلد سے جلد ازالے کے لئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News