Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، پی ڈی ایم مکافاتِ عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی، پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی، ملاقات میں یونس انصاری اور طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اشرف انصاری اور یونس انصاری نے گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرکے گوجرانوالہ کے لوگوں کے دل جیت لئے، آپ کی قیادت میں گوجرانوالہ ترقی کرے گا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، شہر کی صفائی کے لئے جی ڈبلیو ایم سی کو 106 گاڑیاں فراہم کرنا قابلِ تحسین ہے۔

یونس انصاری نے کہا کہ ماضی میں گوجرانوالہ کی صفائی اور دیگر بنیادی مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کرنے سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، ہمیں آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہاکہ صوبہ کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے، خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت دروازے کھلے رکھتے ہیں، گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا، گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے، مسائل پر پوری نظر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر