
سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں جو فیصلے ہوئےاسی پر عمل درآمد ہوگا، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانےکے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News