Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وباء کی ویکسین بھی ذخیرہ ہونے لگی

Now Reading:

عالمی وباء کی ویکسین بھی ذخیرہ ہونے لگی
برطانوی ویکسین

دنیا کے چند امیر ممالک کورونا وائرس کی ویکسین بھی ذخیرہ کرنے لگے ہیں، جس پر اقوام متحدہ نے کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ چند امیر ممالک کی جانب سے کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے کی کوئی منطق نہیں ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ مجھے دنیا میں کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات ہیں، ہر ایک کا فائدہ اسی میں ہے کہ ہر جگہ ہر کسی کو ویکسین لگے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی وباء کے خاتمے کا انحصار ہی اسی پر ہے کہ پوری دنیا کی آبادی تک جلد یہ ویکسین پہنچے، امیر ممالک اپنے فائدے کیلئے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینز کی غریب ممالک تک فراہمی کے پروگرام کو مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ بہت زیادہ ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔

Advertisement

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کا ذخیرہ نہ کریں کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر