وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہناہے کہ ایف اے ٹی ایف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں قومی ایگزیکٹو کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اینٹی منی لانڈرنگ کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منقد ہوا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان اشتراک اور اتفاق نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے اہداف حاصل کرنے کے نزدیک کر دیا۔
اس موقع پر ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے فیٹف ایکشن پلان کے رہ جانے والے اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے رہ جانے والے تمام اہداف مقررہ مدت کے درمیان حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
