Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادیوں سے کیے وعدے پورے ہوں گے، وزیراعظم

Now Reading:

اتحادیوں سے کیے وعدے پورے ہوں گے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم  نے ملک میں دوبارہ مردم شماری اور بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

 اس موقع ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں مردم شماری کے لیے رقم مختص کی جائے جس پر وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو بجٹ مختص کرنے سے متعلق ہدایت کی۔

Advertisement

ایم کیو ایم وفد نے ملاقات میں کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل جائے جس پر وزیراعظم نے شفقت محمود کو یونیورسٹی کی جلد تعمیر کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ لاپتہ افراد اور بند دفاتر کا معاملہ حل کیا جائے جس پر وزیراعظم نے شیخ رشید کو معاملات دیکھنے کی ہدایت دی۔

ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں شہری آبادی کی ترقی کے لیے اقدامات کریں جس پر وزیراعظم نے اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت دی۔

عمران خان نے کہا کہ اتحادیوں کے مطالبات سے واقف ہوں، اتحادیوں سے کیے وعدے پورے ہوں گے۔

ملاقات میں عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کردار ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement

عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں امین الحق، کنور نوید، فیصل سبزواری اور فروغ نسیم ، اسد عمر، شیخ رشید، شفقت محمود، علی زیدی اور عبدالحفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر