کراچی : شہرِ قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہو سکتا ہے۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
