نیب کی جانب سے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کا 27 نومبر 2020 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جان محمد جمالی نے بطوراسپیکر بلوچستان اسمبلی کے اختیار کا ناجائز استعمال کیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا،جان محمد جمالی نے کوارڈینیشن آفیسر کے ذریعے بھرتیاں کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
