سینیٹ الیکشن کی تیاریاں اور سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار یار محمد رند کو منانے میں کامیاب ہو گئے۔
صادق سنجرانی کی سردار یار محمد رند سے ملاقات ہوئی ، جس دوران سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند کو ان کے بیٹے کو دستبردار کرانے کے لیے راضی کر لیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یار محمد رند اپنے صاحبزادے کو اتحادی جماعت کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہےکہ سردار یار رند وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ اب سے کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
