تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ آج ہوگا
ملک بھر میں تعلیمی ادارے 29 مارچ کو کھلیں گے یا نہیں...
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ ان کی رائے میں ایسے تعلیمی ادارے جہاں کورونا کیسز کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 3 فیصد سے کم ہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح 2.8 فیصد ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ آج این سی او سی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں ڈیٹا شیئر کریں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ اجلاس میں میری رائے ہوگی کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکم ہیں انہیں کھلارکھا جائے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حالات کے مدنظر سندھ میں کئی مرتبہ تعلیمی پلان کو تبدیل کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News