آزاد جموں کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 45 ویلی 5 سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور رہنما بشیر خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی ہے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے صدر سلطان محمود، راجہ منظور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے بشیرخان اور ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
