ڈسکہ میں پولیس نے ووٹرز کو ہراساں کیا، شاہد خاقان
مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این اے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے آفیشل ترانے پر رقص کر رہے ہیں۔
Maybe he wants a Lahore shirt as well instead of a Quetta one. 🤪🤪🤪
Advertisement— Samit Patel 🏏 (@Samitpatel21) March 11, 2021
سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عبداللہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قلندرز کے آفیشل ترانے پر کھلاڑیوں کی طرح ہی اسٹائل اپنا کر رقص کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’عبداللہ کھلاڑیوں کی طرح رقص کر کے انجوائے کر رہا ہے۔‘
Abdullah enjoys dancing on this one along with the players.🤩@lahoreqalandars #HBLPSL6 pic.twitter.com/cxYnMIyWi5
Advertisement— Khushbakht Sarfaraz (@sarfarazkhush) March 11, 2021
قابلِ غور بات یہ ہے کہ سرفراز خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرتے ہیں لیکن بیٹا لاہور قلندرز کے گانے پر رقص کررہا ہے۔
اس حوالے سے لاہور قلندرز میں شامل انگلش آل راؤنڈر سمِت پٹیل نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عبداللہ کوئٹہ کا نہیں بلکہ لاہور قلندرز کا سپورٹر ہے۔
تاہم کرکٹرز کی جانب سے سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News