 
                                                                              جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹرعبد الغفورحیدری نے حکومتی آفر کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما کا مزید کہناتھا کہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 