جہلم میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نواحی گاوں لنگر میں خاتون سے 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔
پولیس کا کہناہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ جنسی زیادتی کا شکار خاتون قریبی مزار پر حاضری دینے آئی تھی جہاں ملزمان کی جانب سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد ڈی پی او جہلم نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کیے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے 4 ملزمان کو دوسرے ہی دن گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 3 مزید ملزمان کی تلاش جاری تھی۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
