
آئی ایس پی آرنے یومِ پاکستان کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ کی پریڈ کے شرکاء کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق پریڈ کے شرکاء کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، حاظرین کو حفاظتی ماسک کے بغیر پنڈال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تمام داخلی مقامات پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی، ہرانکلوژر کے داخلی دروازے پر فیس ماسک اور سینیٹائزر کے اطلاق کویقینی بنایاگیا ہے۔
پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو درجہ حرارت چیک کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوگا جبکہ تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News