
وفاقی وزیر شیخ رشید نے پیشگوئی کر دی ہے کہ سینیٹ الیکشن دلچسپ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا آئینی اور قانونی فیصلہ ہے، سینیٹ الیکشن دلچسپ ہوں گے ۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حفیظ شیخ اسلام آباد سے جیتیں گے، باقی صوبوں میں سیٹلمنٹ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی بات چیت چل رہی ہے اس کا فیصلہ بھی آج شام تک ہو جائے گا۔
سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سےہوں گے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔
سینیٹ انتخابات : 3 مارچ
سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News