اسلام آباد: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ ان ایکشن
اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو بازار بند کرنے کے احکامات...
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ ہم لوگوں سے روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ہم لوگوں سے روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ ان حالات میں ان ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News