نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو 6 روز بعد نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نہر سوئز میں پھنسے 2 لاکھ ٹن وزنی بحری جہاز ایور گرین کو 6 روز کی محنت کے بعد نکال لیا گیا۔
جاپانی مال بردار بحری جہاز ایور گرین گزشتہ منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مال بردار جہاز رک گئے تھے اور اربوں ڈالر کی عالمی تجارتی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دس فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے۔ نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
