ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں کو اچانک ’پر‘ لگ گئے، کراچی میں مرغی کا گوشت 5 سو روپے کلو تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی اشیاء کے ساتھ ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے عوام کو مزید پریشان کر دیا، اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 214 روپے فی کلو ہے۔
پولٹری فارمرز نے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ مرغیوں کی خوراک کو قرار دے دیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب گوشت مہنگا ملے گا تو مہنگا ہی فروخت کریں گے۔
شہریوں نے حکومت سے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں یہ مہنگائی کہاں جا کر رکے گی، روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
