چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہناہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔
چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلا س کے دوران ملک بھر کی مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
