 
                                                                              اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیش گوئی کی ہے کہ استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگارہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈاصرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی عوام کویہ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 