 
                                                                              الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کی تیاریاں اور سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پرہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسلام آباد جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
انتخابی مہم کا وقت ختم
انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکاہے، سینیٹ الیکشن کیلئے کل انتخابی میدان لگے گا۔
الیکشن کمیشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں غیر قانونی ہوں گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
سینیٹ انتخابات : 3 مارچ
سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والا سینیٹ انتخاب وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 