
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء عہدیداروں کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے عہدیدار شریک ہوئے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تیز رفتار انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قانونی اصلاحات لا کر انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تمام وکلاء کو ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ دیوانی مقدمات کے حوالے سے نئی ترامیم لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News