Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی خوشخبری سنادی

Now Reading:

موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی خوشخبری سنادی

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اور جھنگ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔

پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق...

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر