
وزیراعظم پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار کی زینت بنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے نہایت مفصل انداز میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنےکیلئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔
اپنے آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہم 10 ارب درخت لگانے کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کاربن کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، حکومت نے 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
A holistic approach to tackling climate change is needed including financial commitments. https://t.co/k2thUEgB7E
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2021
انہوں نے لکھا کہ عالمی سطح پر تبدیل ہونے والی آب و ہوا میں پاکستان کا حصہ زیادہ نہیں، پاکستان عالمی کاربن کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، ہم اپنی بڑھتی ہوئی معیشت کو سبز، کم کاربن والا صاف ماحول بنا کر عالمی حل کا حصہ بننے کے لئے پرعزم ہیں، میری حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک، 60 فیصد ہماری توانائی کاربن فری ہوجائے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال گرمیوں میں پاکستان نے صدی کی بدترین بارش کا سامنا کیا جہاں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
برطانوی اخبار میں شائع آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ ماحولیاتی کانفرنس’’کاپ 26‘‘ کو معاشی معاہدے کےبغیر ناکام دیکھ رہاہوں، میرے نزدیک ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑا جائے۔
وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ بیس سالوں کے دوران ایک سو باون مواقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےبراہ راست متاثر ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News