
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم اجلاس میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News