Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے منظور شدہ اور زیر غور منصوبوں  کی کل معاشی سرگرمی کا حجم 2.07 ٹریلین روپے ہے۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ اب تک منظور شدہ منصوبوں کے نتیجے میں 796.5 ارب  روپےکی معاشی سرگرمی پیدا ہو رہی ہے جبکہ زیر غور منصوبوں کی منظوری کے نتیجے میں مزید  1.28 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ ان منصوبوں کے نتیجے میں  ڈھائی لاکھ افراد کو براہ راست جبکہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو بالواسطہ نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے، ایل ڈی اے کی جانب سے 11.03 ملین مربع فٹ رقبے پر تعمیرات  کے 3435 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 700 منصوبے منظوری کے لئے زیر غور ہیں۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 4.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے اب تک 67 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 51 منصوبے زیر غور ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے 12.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے 121 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 18.7 ملین مربع فٹ تعمیرات کے 142 منصوبے منظوری کے لئے زیر غور ہیں

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 9.1 ملین مربع فٹ کے 33 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 40.8 ملین مربع فٹ کے 269 منصوبے منظوریوں کے منتظر ہیں۔

 چیف سیکرٹری پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ کی تصدیق کے حوالے سے بنکوں کی سہولت کے   پورٹل قائم کرکے اسے فعال بنایا جا چکا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ پورٹل پر بنک کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل پانچ دنوں میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے، اگلے مرحلے میں بنکوں کو اراضی ریکارڈ  سے متعلقہ  دستاویز  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جس کا سنگ بنیاد اپریل کے پہلے ہفتے میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان نے سندھ میں منظوریوں  کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے پیدا ہونے والی معاشی سرگرمی کا براہ راست فائدہ سندھ کی عوام اور صوبے کو ہوگا

عمران خان نے کہا کہ ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے اور حکومت اس حق کی فراہمی میں  ہر طرح سے سہولت پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نےت مزید کہا کہ بے گھر افراد کو اپنی چھت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر