
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام کی حمایت ہو تو اکیلی جماعت بھی تبدیلی لے آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں، اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی تحریکیں رکتی نہیں ہیں۔ منزل کی طرف پیش رفت جاری رہتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف اور آصف علی زرداری سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
فضل الرحمٰن اور نواز شریف نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک، ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے اور اختلافی امور طے کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News