Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریسٹورینٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت مل گئی

Now Reading:

ریسٹورینٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت مل گئی

لاہور: ریسٹو رینٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ریسٹو رینٹس کو رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد ریسٹورینٹس کے مالکان اور ملازمین نےاحتجاج ختم کر دیا۔

ریسٹورینٹس مالکان اورضلعی انتظامیہ میں رات کو مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ کے اوقات 2 گھنٹے بڑھا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کے باعث ریسٹورینٹس میں ان ڈور کھانے پینے کی پابندی  اورآؤٹ ڈور ڈائننگ رات 8 بجے تک جاری رکھنے کے خلاف ریسٹورینٹس مالکان اور ملازمین لبرٹی چوک میں جمع ہوئے اور مین بلیوارڈ بلاک کر دی۔

ریسٹورینٹس ورکرز نے 2 مقامات پر احتجاج کرکے دن بھر سڑکیں بلاک رکھیں، مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں سڑکیں بند کرتے رہے جس سے لبرٹی مارکیٹ سے حسین چوک اور کلمہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک جام رہی۔۔

Advertisement

واضح رہےکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کاروبار پہلے بھی پورا سال بند رہا ہے اور اب حکومت نے پھر پابندی لگا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر