مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے نیب کے نوٹسز کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت ہو گی۔
درخواست گزار مریم نوازکا کہنا ہے کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔حکومت کے دباؤ پر نیب کاررواہی کر رہا ہے ۔
مریم نواز کا کہنا ہےکہ نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے، عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے۔
مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شاملِ تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
مریم نواز نے استدعا کی ہےکہ لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
