Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عشائیے میں سرکردہ پی پی رہنماؤں، سینیٹرز اور وکلاء نے شرکت کی، اس موقع پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق انتخابات پر گفتگو کی۔

بلاول بھٹو کا پی پی پی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران کہناتھا کہ یہ غلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ کچھ اپوزیشن سینیٹرز نے جان بوجھ کر غلط مہر لگائی، کسی سینیٹر نے غلط مہر نہیں لگائی، مجھے اپوزیشن کے تمام سینیٹرز پرمکمل اعتماد ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہناتھا کہ سیکریٹری سینیٹ کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹرز کو امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانے کی ہدایات کی گئی تھی، اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (ف) اورعوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، کیمروں کی تنصیب کا معاملہ واٹرگیٹ کی طرح ایک بڑا اسکینڈل ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کا فیصلہ جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہمیں انصاف کی امید ہے، پارلیمان میں سلیکٹڈ عمران خان کے خلاف ہم نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

اس موقع پر پی پی رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے، پارلیمان کے ذریعے ہم حکومت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

 پی پی رہنماؤں کا مزید کہناتھا کہ کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن اراکین پارلیمان سے مستعفی نہ ہوں،

بلاول بھٹو نے پی پی رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان سے استعفے دینے یا نہ دینے کا معاملہ اہم ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر