Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول فیسوں میں اضافے سے پریشان والدین کیلئے خوشخبری

Now Reading:

اسکول فیسوں میں اضافے سے پریشان والدین کیلئے خوشخبری
اسکول

موجیں ختم؛ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی فیسیں نہ بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی اسکولزکی جانب سےفیس بڑھانے کی درخواست مسترد کردی ، اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے فیس نہ بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق درخواست تین بڑے نجی اسکولز کی جانب سےجمع کرائی گئی تھی ، جس میں سالانہ فیس 5 کے بجائے 8 فیصد بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ تینوں نجی اسکول فیس بڑھانے کے حوالے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے، درخواستیں دینے والے تینوں اسکول اب سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کر سکیں گے، بیکن ہاؤس، لاہور گرامر، اور بلوم فیلڈ اسکول عدالت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق فیس کا تعین کرنے کے پابند ہوں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ والدین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام نجی اسکولوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ فیس میں سالانہ پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ فیس میں سالانہ 8 فیصد اضافے کی درخواست کرنے والے تینوں نجی اسکولوں کی جانب سے متعلقہ دستاویزات جمع نہیں کروائے گئے اور فیسوں کی وصولی کے حوالے کسی بھی گزشتہ حکومت کی جانب سے والدین کو ریلیف دینے کے لئے اس طرز کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر