
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن 2021 کے لئے ووٹ کاسٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ ڈالنے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں پر انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے، ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں پرامن انداز میں پولنگ عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں اور وفاق کی 37 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
سینیٹ کے انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشن میں تبدیل ہوچکی ہیں اور ووٹ ڈالنے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی میں اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ اراکین کے موبائل اندر لے جانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News