
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ سندھ حکومت نےپورا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کل ہمارا سربراہی اجلاس ہوگا،اگلا لائحہ عمل طے کریں گے، پریزائیڈنگ افسر نے صحیح ووٹ کو منسوخ کرکے اپنے امیدوار کو جتوادیا۔
انھوں نے کہاکہ فیصلہ آئے گا تو معلوم ہوجائے گا سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست ہوئی ، سارے صوبوں میں ڈٹ کرمقابلہ کیا۔
بلاول بھٹونے کہاکہ آپ لوگ کامیاب ہوئے اور سب سےزیادہ 49ووٹ ملے، آپ کے مخالف کو48 ووٹ ملے تھے، آپ نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنےکی بجائے حصہ لیا۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا سب سےبڑا جلسہ ہوا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہوئے، آج ہم پھر حیدرآباد آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News