
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کی تیاریاں اور سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پرہے۔
لاہور کی احتسا ب عدالت نےسینیٹ انتخابات کےلیےمسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے رکن اسمبلی خواجہ آصف کو سینیٹ ووٹ کاسٹ کے لیے جانے کا حکم دیاجوکہ کرپشن کے الزام میں پابند سلاسل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کو بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ سکھر سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
خورشید شاہ بھی کرپشن کے الزام میں قید بھگت رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News