Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کیلئے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر

Now Reading:

پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کیلئے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر

پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کے آغاز کیلئے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ہواوے کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نےملاقات کی جس کی قیادت ہواوے کے مشرق وسطیٰ ریجن کے صدر چارلس یانگ نے کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق وفاقی وزیر آئی ٹی کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے تمام لوگوں تک موبائل رابطوں اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائیو جی نیٹ ورک کیلئے دسمبر 2022 کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Advertisement

چارلس یانگ نے اس موقع پر کہا کہ ہواوے کا مکمل فوکس خطے میں فائیو جی نیٹ ورکنگ کا استعمال اور اس کے فروغ پر ہے۔

فائیوجی کیاہے؟

فائیوجی موبائل انٹرنیٹ کنکشن کی اگلی جنریشن ہےجوکہ تیزترین انٹرنیٹ کی رفتار کےساتھ اسمارٹ فونزاور دیگرڈیوائسزکواب پہلےسےبھی بہترین رابطےکی سہولت مہیاکرےگا۔

فائیوجی نیٹ ورکس نئے تجربےاورانتہائی اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی پرمشتمل جو کہ موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گناتیزہوگا۔

فائیوجی نیٹ ورک موجودہ براڈبینڈکنکشن سے 10 گناتیزہوگا جس کے ہوم روٹرکی رفتارفورگیگابائٹس فی سیکنڈ ہے۔

فائیوجی کی اوسط ڈاونلوڈنگ کی رفتارایک سیکنڈ کےاندر1جی بی تک ہوگی۔ فائیوجی سے 50 جی بی فائل 2 منٹ میں ڈاؤن لوڈکی جاسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر