
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں یہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں دی گئی ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا، ہم نے مخالفت کی تھی۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News