
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر ریکارڈ 2 ہزار 331 ارب روپے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے 29 ماہ میں سرکلر ڈیٹ میں ایک ہزار 183 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے،اگست 2018 میں سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 148 ارب روپے تھا۔
ذرائع کے مطابق جنوری 2021 تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 331 ارب روپے رہا، جنوری 2021 کے ایک مہینے میں سرکلر ڈیٹ 28 ارب روپے بڑھا۔
ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری سرکلرڈیٹ میں 181 ارب روپے کا اضافہ ہوا،جولائی تا جنوری سرکلر ڈیٹ میں ماہانہ تقریبا 26 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہناہے کہ جون 2020 تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 150 ارب روپے تھا، جون 2021 تک سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 587 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ جون تک آئی پی پیز کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 510 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جون تک جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز کو ادائیگیاں 99 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ جون تک پاور ہولڈنگ کمپنی کا سرکلر ڈیٹ 977 ارب روپے تک ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News