وزیرِمملکت شہریار آفریدی کو سینیٹ الیکشن میں دوبارہ ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق شہریارآفریدی نےدوبارہ بیلٹ پیپر کےلیےریٹرننگ افسر کو درخواست دی تھی۔
شہریار آفریدی نے ریٹرننگ افسر سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے آپ کےاسٹاف کا پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا ، الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا اسلیے مجھے اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے شہریار آفریدی کی تحریری درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے امیدوار کےسامنےخانے میں ترجیحی نمبر کی بجائے دستخط کردیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
