وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل آج پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے ، جہاں لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے اور سیاہی پھینک دی۔
اس سے قبل شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا ہے کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔
آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ عمران خان کا سپاہی ہوں۔عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 15, 2021
انھوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کارکنان نے انڈا اور سیاہی پھینکنےوالے شخص کوپکڑ لیا اور اس پرتشدد بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
