Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل ملتوی نہیں ہو رہا، تماشائی بھی ہوں گے، پی سی بی

Now Reading:

پی ایس ایل ملتوی نہیں ہو رہا، تماشائی بھی ہوں گے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل 6 کے میچ شیڈول کے مطابق ہونگے، کراچی کے میچز لاہور منتقل نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ پی ایس ایل کے 16 مارچ تک کے میچز 50 فیصد تماشائیوں کےساتھ ہی ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ فواد احمد اور تین لوگ جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں وہ 10 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، ان کے دوبارہ جمعرات کو ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ 244 ٹیسٹ میں سے تین کیسز مثبت آئے جنہیں فوری قرنطینہ کردیا، نیشنل اسٹیڈیم اور براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس وقت بائیو سکیور ببل میں 300 لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گراؤنڈ سمیت سب جگہ سخت کوشش کررہے ہیں، آج تین بجے ایک ورچوئل کانفرنس ہورہی ہے جس میں بہت ساری چیزوں پر فیصلے ہوں گے۔

Advertisement

سمیع الحسن برنی نے مزید کہا کہ 50 فیصد تماشائی میدان میں آئیں گے، فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16 مارچ تک کےمیچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر